جونیئر ہاکی پہلے میچ میں پاکستان آج نیوزی لینڈ کے مقابل

ایونٹ میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، جرمنی، میزبان ملائیشیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں شریک ہیں۔

پاکستان 14 نومبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔ فوٹو : اے ایف پی

سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز اتوار سے ملائیشیا میں ہوگا۔


جوہر بارو میں شیڈول ایونٹ میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، جرمنی، میزبان ملائیشیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں شریک ہیں۔ ابتدائی روز3 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی، دوسرا مقابلہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونا ہے۔

تیسرے میچ میں ملائیشیا کی ٹیم جرمنی سے نبردآزما ہوگی، فائنل 18نومبرکوکھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم گول کیپر مظہر عباس کی زیرقیادت میدان میں اترے گی، دیگرکھلاڑیوں میں نائب کپتان عرفان جونیئر، امجد علی، خالد بھٹی، علیم بلال، کاشف جاوید، حماد شکیل، تصور عباس، عمر سردار، محمد دلبر، محمد جعفر، محمد سلیمان، رضوان علی، محمد سلیم، ارسلان قادر، اسد بشیر، بلال خان اور سیف القادر شامل ہیں۔ رانا مجاہد علی چیف کوچ و منیجر جبکہ طاہر زمان کنسلٹنٹ کے طور پر ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ پیر کو آسٹریلیا، تیسرا 14 نومبر کو روایتی حریف بھارت، چوتھا 15تاریخ کو ملائیشیا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 17 نومبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گا، فائنل 18تاریخ کو شیڈول ہے۔
Load Next Story