کے سی سی اے نے ٹیمیں منتخب کرنے کا کام شروع کردیا

5زونز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوںکی فہرستیں ارسال کردیں

ٹیموں کا انتخاب اظہرخان، آصف بلوچ اور راشد لطیف پر مشتمل پینل کرے گا۔ فوٹو: فائل

کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن نے قومی ٹی 20 کپ اور قائداعظم ٹرافی کیلیے ٹیمیں منتخب کرنے کا کام شروع کر دیا۔


ٹیموں کا انتخاب اظہرخان، آصف بلوچ (نیشنل سلیکٹر ) اور راشد لطیف پر مشتمل پینل کرے گا،تمام ساتوں زونز کو انٹرڈسٹرکٹ سینئر ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارم کرنے والے 10،10کھلاڑیوں کے نام بھیجنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ان میں سے پانچ زونز نے فہرستیں ارسال کردیں،زون ون سے طارق ہارون، حارث ایاز، فرخ رضوی، احمد اقبال، فہیم احمد، مرزا اسد بیگ، خالد محمود، حنیف ملک، نبیل خالد، یاسرحسین اور بہرام خان ۔ زون 2 سے سعید بن ناصر، راشدعلی، جہانگیرشاہ،اے جبارخان، سعید مطابر، عدیل ملک، شاہ علی ظفر، اظہر شاہ، شیرازعلی، نوید خان، راجیش رمیش، اے لطیف جونیجو، عمارحسن، شاہزیب نذر ار حسن جاوید۔ زون 4 سے عاطف مقبول، ندیم شاد، صہیب شکیل، ایم بلال، فرمان شاہ، زوہیب شیرا، یاسرمشتاق، حسن علی، جنید جمشید، صہیب خان، اشرف علی، حارث علی خان اور کلیم اللہ۔زون6 سے عدنان کلیم، جاوید منصور، اکبرالرحمان، فضل سبحان، مصباح خان، سہیل خان، فراز احمد خان، محمد حسن، تابش خان، فخرزمان، رضوان خان، بابرآغا، وقارعلی سید، عبداللہ شاہ، سعد علی، احسان علی، فواد خان اور میر حمزہ۔ زون 7 سے رضاالحسن، گل خان، ریحان ساجد، فراز پٹیل، منصوراحمد، علی مدثر، ذاکر ملک،شاہد ایوب، جنید نعیم، اویس رحمانی اور شہروز ثنا الحق کے نام ارسال کیے گئے ہیں،دیگر دو زونز 3 اور 5 کو ابھی اپنی لسٹ ارسال کرنی ہے۔
Load Next Story