لبیک یا رسول اللہ لانگ مارچ12 نومبرکو کراچی پہنچے گا

مارچ کے شرکا کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے،حنیف طیب، ابرار رحمانی.

مارچ کے شرکا کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے،حنیف طیب، ابرار رحمانی. فوٹو: اے ایف پی

جماعت اہلسنت کراچی کے رہنمائوں حاجی حنیف طیب، مولانا ابرار رحمانی و دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ راولپنڈی سے کراچی 12 نومبر کو پہنچنے والے لبیک یا رسول اللہ لانگ مارچ کے شرکا کو سیکیورٹی فراہم کرے،جماعت اہلسنت کے قائدین ایم اے جناح روڈ پر مزار قطب عالم شاہ بخاری کے سامنے بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو لبیک یا رسول اللہ لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ میں کیا،انھوں نے کہا کہ لبیک یا رسول اللہ لانگ ما رچ کراچی کیلیے روانہ ہوچکا ہے ،انھوں نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ آزادی اظہار کے نام پر نبی کریمؐ کی شان میں گستاخانہ خاکوں اور فلم کی اشاعت ، شعائر اسلام کی توہین ، قرآن عظیم میں تحریف، مساجد کے میناروں ، برقعہ ،اسکارف پر پابندی جیسے عمل جاری ہیں جس نے پا کستان ہی کے نہیںدنیا بھر کے مسلمانوں کو شدید مشتعل کردیا ہے،رسول پاکؐ کے خلاف ہرزاہ سرائی پر امت مسلمہ کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں۔

اس سلسلے میں جماعت اہلسنّت پاکستان نے8 نومبر سے راولپنڈی سے کراچی تک لبیک یارسو ل اللہ لا نگ مارچ کا آغاز کیا ہے جس کی قیادت پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی کررہے ہیں جبکہ ہزاروں غلامان رسول مارچ میں شریک ہیں،لانگ مارچ پیر 12نو مبرکی دوپہر کراچی پہنچے گا اور اختتام مزار قطب عا لم شا ہ بخاری ایم اے جناح پر ہو گا جہا ں پر قائد ین اہلسنّت شرکا کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کریں گے،جماعت اہلسنّت کے رہنما ئو ں نے سول انتظامیہ اور انکی مدد کرنے والی فورسز سے اپیل کی ہے کہ لانگ مارچ کے حفاظتی امورپر خصوصی توجہ دی جائے۔
Load Next Story