پولیس نے خود کو بچانے کیلیے پولیس تشدد کو اقدام خودکشی قرار دیدیا

پولیس نے خود کو بچانے کی کوشش کی اورپولیس تشدد کو اقدام خودکشی قرار دینے کی کوشش کی ہے۔

پولیس نے خود کو بچانے کی کوشش کی اورپولیس تشدد کو اقدام خودکشی قرار دینے کی کوشش کی ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیے گئے تین ملزمان کے شریک ملزم رضوان کو شدید زخمی حالت میں پیش کیا گیا تھا اس موقع پر وکیل ناصر احمد نے تحریری طور پر عدالت سے شکایت کی کہ پولیس کے تشدد سے اس کی حالت غیر ہوگئی ہے اور پولیس کے خلاف فوری قانون کے مطابق کارروائی کی استدعا کی ۔


اس موقع پر پولیس افسر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور پہلے عدالت کو بتایا کہ انھیں عوام نے مارا جس پر وکیل نے انکشاف کیاکہ جو میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی ہے وہ گرفتاری کے فوری بعد کی ہے،اس میڈیکل رپورٹ کے مطابق کوئی تشدد نہیں پایا گیا ،کیا عوام نے تھانے میں آکر تشدد کیا ہے پولیس انسپکٹر سہیل خان نے کوئی جواب دیے بغیر اپنے ماتحت افسر سب انسپکٹر کو بلوایا جس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے حوالات میں خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی اور خود کو زخمی کرلیا تھا اور ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کی ایف آئی آر عدالت میں پیش کی جس پر وکیل سرکار نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ایک اور چالاکی کرتے ہوئے خود کو بچانے کی کوشش کی اورپولیس تشدد کو اقدام خودکشی قرار دینے کی کوشش کی ہے ،فاضل عدالت نے فوری دس ہزار کی ضمانت منظورکرلی۔
Load Next Story