پاکستان ہمارا انتہائی قابل اعتماد اتحادی ہے چین

دونوں ملکوں کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے ، ڈائریکٹر جنوبی ایشیا.

دونوں ملکوں کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے ، ڈائریکٹر جنوبی ایشیا. فوٹو: فائل

چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو برقرار رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک قابل اعتماد اتحادی ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو عوامی حمایت حاصل ہے۔


یہ بات چینی وزارت خارجہ میں جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر سفیر زائو ہوئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کا ایک بہترین اور قابل اعتماد دوست ملک ہے اور دونوں ملکوں کے تمام شعبوں میں تعاون موجود ہے اور دونوں ملکوں کی دوستی کثیرالجہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات عوامی حمایت پر مبنی ہیں ۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی گزرتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے ۔
Load Next Story