میچ سے قبل بھارت و بنگلا دیش میں ’سوشل میڈیا وار‘ چھڑ گئی
بھارتی فینز نے ’سرکٹے‘ دھونی کے جواب میں ’موقع موقع‘ کی پیروڈی جاری کردی
بھارتی فینز نے ’سرکٹے‘ دھونی کے جواب میں ’موقع موقع‘ کی پیروڈی جاری کردی ۔ فوٹو : فائل
KARACHI:
ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں میچ سے قبل بھارت وبنگلا دیش کے شائقین میں 'سوشل میڈیا وار'چھڑ گئی اور دونوں ممالک کے کرکٹ لوورز ایک دوسرے کا مذاق اڑانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سے ہی بھارتی اور بنگلا دیشی شائقین کے درمیان سوشل میڈیا پر جنگ چھڑی ہوئی ہے، اس کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک بنگلا شائق نے اپنے فاسٹ بولر تسکین احمد کے ہاتھ میں دھونی کا کٹا ہوا سر تھما دیا جس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے پر بڑھ چڑھ کر حملے کیے گئے، ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلا دیش کو شکست ہوئی تاہم اب ورلڈ ٹوئنی 20 میں بدھ کو دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل اور ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر جنگ چھڑ چکی ہے۔
بھارتی شائقین نے اس بار'موقع موقع' گانے کی پیروڈی تیار کرلی، اسے تسکین احمد کے ہاتھ میں دھونی کا کٹا ہوا سر دکھانے کا جواب قرار دیا جارہا ہے، اس پیروڈی میں بھی بنگلا دیشی ٹیم کا خوب مذاق اڑایا گیا۔ دوسری جانب بھارتی بولر اشیش نہرا سے جب دونوں ممالک کے شائقین میں سوشل میڈیا پر چھڑی جنگ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہاکہ آپ نے یہ سوال غلط آدمی سے کرلیا ہے، میں سوشل میڈیا پر ہوں ہی نہیں، میں اب بھی ایک پرانا موبائل استعمال کرتا ہوں جس میں فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام نہیں ہے، نہ ہی میں اخبار پڑھتا ہوں اس لیے مجھے ایسی چیزوں کا کوئی علم نہیں، میری توجہ صرف کھیل پر ہی مرکوز ہے۔