ملک میں اب بھی کچھ مقدس گائیں قانون سے بالاترہیں آصف زرداری

یوم پاکستان سے ایک ہفتہ قبل آئین کی حکمرانی کامذاق اڑایاگیا،عدالتی نظام میں انصاف نہیں ملتا، سابق صدر

یوم پاکستان سے ایک ہفتہ قبل آئین کی حکمرانی کامذاق اڑایاگیا،عدالتی نظام میں انصاف نہیں ملتا، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک ایسا عدالتی نظام ہے جس سے انصاف بدقسمتی سے نہیں ملتا اور قانون کی حکمرانی کو پاؤں تلے رونداجاتا ہے، یہ انتہائی تکلیف دہ صورتحا ل ہے کہ 76ویں یوم پاکستان کے موقع پربھی تمام شہری قانون کی نظر میں برابر نہیں ہیں اور کچھ مقدس گائیں ابھی بھی قانون سے بالاتر ہیں۔


اس مرتبہ یوم پاکستان سے ایک ہفتہ پہلے ہی آئین اور قانون کی حکمرانی کا مذاق اڑایا گیا۔ قوم کو 76ویں یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ آج یوم پاکستان کی خوشی مناتے ہوئے ہمیں خود کوجمہوری اصولوں، قومی کی حکمرانی اورپاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لیے وقف کردینا چاہیے۔
Load Next Story