پی سی بی کا احتساب نیب کے ذریعے کیا جائے عبدالقادر
نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل بورڈ چیئرمین کو بیان نہیں دینا چاہیے تھا، سابق اسپنر
نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل بورڈ چیئرمین کو بیان نہیں دینا چاہیے تھا، سابق اسپنر فوٹو: فائل
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیب کے ذریعے احتساب کیا جائے ، بورڈ کو سابق کرکٹرز کے حوالے کیا جائے ، یہ انکی جاگیر ہے، موجودہ ٹیم کے اندر گروپ بندی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم کے اندر سے وائٹ واش کریں اور بورڈ کے اندر نیب کے ذریعے احتساب کیا جائے جو لوگ کرپشن میں ملوث ہیں ان کو سزا دی جائے، انھوں نے کہا کہ چیئرمین شہریارکو کرکٹ ٹیم سے توقعات نہ رکھنے کا بیان نہیں دینا چاہیے تھا کیونکہ کرکٹ ٹیم نے پہلے ہی قوم کو مایوس کیا ہے، اگر ایسی بات ہے توشہریار خان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں گرین شرٹس کی ناکامی پرسابق اسپنر کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم کے اندرگروپ بندی ہے، سلیکشن کمیٹی من پسند کھلاڑیوں کوآگے لا رہی ہے، انھوں نے کہا کہ پی سی بی محمد عامرپرمہربان ہے، باقی کھلاڑیوں کا کیا جرم ہے، ان کو کیوں نہیں کھلایا جارہا، وزیراعظم نواز شریف کرکٹ بورڈ سے شہریار اور نجم سیٹھی کو فارغ کرکے بورڈکوسابق کرکٹرزکے حوالے کریں کیونکہ یہ کرکٹرزکی جاگیر ہے۔