زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 19کروڑ 69 لاکھ ڈالرکم
18مارچ کوختم ہفتے میں مجموعی ذخائر کی مالیت20ارب 52کروڑ 15لاکھ ڈالررہی
گزشتہ ہفتے غیرملکی قرضوںکی مد میں22کروڑ30لاکھ ڈالر ادا کیے، اسٹیٹ بینک فوٹو: اے ایف پی/فائل
زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 19کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 18 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 52کروڑ 15لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 22کروڑ 86لاکھ ڈالر کی کمی جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3کروڑ 17لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 18 مارچ کو 15ارب 63کروڑ 4 لاکھ ڈالر رہی جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 4ارب 89کروڑ 11لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زیر تبصرہ ہفتے کے دوران غیرملکی قرضوں کی مد میں 22کروڑ 30لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔