آپ کو بھارت کی کامیابی سے خوشی نہیں ہوئی دھونی صحافی پر برس پڑے

جہاں تک میچ کا تعلق ہے یہ پچ بیٹنگ کیلیے مشکل تھی اور اس کا تجزیہ باہر بیٹھ کر نہیں کیا جا سکتا، دھونی

جہاں تک میچ کا تعلق ہے یہ پچ بیٹنگ کیلیے مشکل تھی اور اس کا تجزیہ باہر بیٹھ کر نہیں کیا جا سکتا، دھونی۔ فوٹو: فائل

بنگلا دیش کیخلاف سخت جدوجہدکے بعد فتح پر پوچھے گئے میڈیا کے سخت سوالات پر مسٹر'کول' مہندرا سنگھ دھونی غصے میں آگئے۔


بھارتی کپتان نے رپورٹر سے کہا کہ میں جانتا ہوں آپ کو بھارت کی کامیابی سے خوشی نہیں ہوئی، آپ کے سوال اور جس انداز میں پوچھ رہے ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے صاف اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آپ جیت سے خوش نہیں ہیں، جہاں تک میچ کا تعلق ہے یہ پچ بیٹنگ کیلیے مشکل تھی اور اس کا تجزیہ باہر بیٹھ کر نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔
Load Next Story