4 میچز میں صرف2 ہی ففٹیز بن سکیں پاکستانی بولرزبھی ناکام ثابت ہوئے
کپتان شاہد آفریدی بھی کچھ نہ کر سکے، انھوں نے 22.50 کی معمولی ایوریج سے 90 رنزجوڑے
کپتان شاہد آفریدی بھی کچھ نہ کر سکے، انھوں نے 22.50 کی معمولی ایوریج سے 90 رنزجوڑے۔ فوٹو: اے ایف پی
ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی غیرمعیاری رہی، بیٹسمینوں کے ناقص کھیل کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 4میچز میں صرف 2ہی نصف سنچریاں بن سکیں۔
شرجیل خان نے28 کی واجبی اوسط سے 112 رنز اپنے نام جوڑے، احمد شہزاد نے 4 اننگز میں 108 رنز اسکور کیے، واحد ففٹی کی بدولت اوسط 27 رہی، شعیب ملک 4 مواقع ملنے پر 3 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 96 رنز اپنے نام کرپائے، جس میں ان کی بہترین کاوش 40 رنز ناٹ آؤٹ رہی جو اختتامی لیگ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف اسکور کیے۔
کپتان شاہد آفریدی بھی کچھ نہ کر سکے، انھوں نے 22.50 کی معمولی ایوریج سے 90 رنزجوڑے، عمراکمل 19.50 کی اوسط سے 78 رنز بناسکے، محمد حفیظ نے 2 میچز کھیل کر ایک ففٹی کی بدولت 69رنز اسکور کیے، سرفراز احمد 4 میچز میں 3 مواقع ملنے پر 21 رنز ہی جوڑپائے، جس میں بہترین انفرادی اسکور 11 ناٹ آؤٹ رہا، بولرز کا کھیل بھی مایوس کن رہا، شاہد آفریدی اور محمد سمیع 4،4 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، محمد عامر، وہاب ریاض اور عماد وسیم نے 3،3 شکار کیے جب کہ دراز قامت محمد عرفان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔