یوسف اورآفریدی کو پریذیڈنٹ ٹرافی میں شرکت کی اجازت آج ملنے کا امکان

دونوں کھلاڑیوں کا نام بالترتیب پورٹ قاسم اتھارٹی اور حبیب بینک کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہ تھا۔

معاملے کے میڈیا میں آنے کی وجہ سے بورڈ پر دبائو بڑھ گیا اور قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پلیئرز کو اجازت دے دی جائے گی۔ فوٹو: فائل

محمد یوسف اور شاہد آفریدی کو پریذیڈنٹ ٹرافی میں شرکت کی اجازت ملنے کا امکان روشن ہو گیا۔


پی سی بی اس ضمن میں پیر کو فیصلہ کرے گا، ذرائع نے نمائندہ ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ معاملے کے میڈیا میں آنے کی وجہ سے بورڈ پر دبائو بڑھ گیا اور قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پلیئرز کو اجازت دے دی جائے گی۔

یاد رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کا نام بالترتیب پورٹ قاسم اتھارٹی اور حبیب بینک کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہ تھا، یوسف قومی ٹیم میں واپسی کیلیے سلیکٹرز کو متاثر کرنے جبکہ آفریدی کوئی ہوئی فارم دوبارہ پانے کے خواہشمند ہیں۔
Load Next Story