جمشید کوارٹرزمیاں بیوی کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار
ملزمان کی گرفتاری پریس کانفرنس کے دوران ظاہر جائیگی۔
جمشید کوارٹرز پولیس نے8 روز کی جدوجہد کے بعد میاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کاشان اور اس کے 2 ساتھی کامران اور فرحان کو گرفتار کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
جمشیدکوارٹرز پولیس نے میاں بیوی کو قتل اور بیٹی کوزخمی کرنے کے واقعے میں ملوث بھتیجے کاشان کو2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمشیدکوارٹرز میں5 نومبر کو حیدر آباد کالونی میں واقع اچارگلی میں دکن ہائٹس کے فلیٹ میںصلاح الدین میمن اور اس کی اہلیہ طاہرہ کو قتل کردیا گیا تھا جبکہ ان کی بیٹی سمیعہ زوجہ وقاص کو زخمی کر دیا تھا ، جمشید کوارٹرز پولیس نے8 روز کی جدوجہد کے بعد میاں بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کاشان اور اس کے 2 ساتھی کامران اور فرحان کو گرفتار کرلیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے خاتون اور اس کے شوہر کو قتل اور سمیعہ کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے،ڈی ایس پی جمشید کوارٹرز قیصر شاہ کے مطابق ملزمان کی گرفتاری پریس کانفرنس کے دوران ظاہر جائیگی۔