ملک میں80 لاکھ افراد ذیابیطیس میں مبتلا ہیں ماہرین طب
ذیابیطیس انہیلر بھی جلد مارکیٹ کردیاجائیگا۔
کراچی کے چند علاقوں میں 32فیصد افراد میں شوگر کی ابتدائی علامات پائی گئیں۔ فوٹو: جمال خورشید/فائل
پاکستان سمیت دنیا میں پہلی بارانسولین ایجاد کرنے والے بانی ڈاکٹر فریڈرک بینٹنگ کی سالگرہ کے دن ذیابیطس کاعالمی دن 14 نومبر کو منایا جاتاہے۔
ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسسز کے پروفیسر آف میڈیسن اورنیشنل انسٹیٹوٹ آف اینڈوکرائنالوجی کے سربراہ پروفیسر زمان شیخ نے ذیابیطیس ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام اتوارکومنعقدہ سیمینار سے خطاب کے بعد ایکپسریس سے گفتگو میں کہا کہ ماہرین طب نے ایک ایسی انسولین ایجاد کرلی ہے جو ہر تین دن بعد ایک بار لگائی جاسکے گی یہ انسولین بہت جلد پاکستان میں بھی دستیاب ہوگی۔
ذیابیطیس انہیلر بھی جلد مارکیٹ کردیاجائیگا، اس سے قبل ماہرین طب نے کہاہے کہ ملک بھر میں80 لاکھ سے زائد افراد ذیابیطیس کے مرض میں مبتلا ہیں،اتوارکوذیابیطیس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل پروفیسر صمد شیرا نے ذیابیطیس ایسوسی ایشن اورعالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے ذیابیطیس کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کیا ،کراچی کے چند علاقوں میں 32فیصد افراد میں شوگر کی ابتدائی علامات پائی گئیں۔