ویمنزٹی ٹوئنٹی انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا
پاکستان ویمنز ٹیم 17.5 اوورز میں صرف 80 رنز ہی بناسکی
انگلینڈ کی اوپنر شارلیٹ اڈورڈ نے انتہائی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فوٹو:فائل
ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے رسائی حاصل کرلی جب کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ سےباہر ہوگئی ہے۔
چنئی میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جاری میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو انگلینڈ کی اوپنرز نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 68 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد بی ماونٹ 37 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں لیکن شارلیٹ اڈورڈ نے انتہائی جارحانہ کھیل پیش کیا اور 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے تاہم بعد میں انگلینڈ ویمنز ٹیم کی کوئی بھی کھلاڑی خواطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکی اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں ہوا اور پہلی وکٹ صرف 2 کے مجموعی اسکور پر گرگئی جب کہ بعد میں آنے والی کھلاڑیوں نے بھی کوئی خواطر خواہ کامیابی نہیں دکھائی جس کے باعث صرف 35 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، پاکستانی ویمن ٹیم کی طرف سے صرف 4 کھلاڑی ڈبل کا ہندسہ عبور کرسکیں اور پوری ٹیم 17.5 اوورز میں صرف 80 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔