قوم پرست دہرا بلدیاتی نظام نہیں چلنے دینگے ایاز پلیجو

وڈیرے اربوں روپے کھاگئے،عوام ترقی کے ضامن امیدواروں کو ووٹ دینگے، اجلاس سے خطاب.

وڈیرے اربوں روپے کھاگئے،عوام ترقی کے ضامن امیدواروں کو ووٹ دینگے، اجلاس سے خطاب. فوٹو: ایکسپریس/فائل

عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ بچاؤ کمیٹی، سپنا، عوامی تحریک اور صوبے کے 6کروڑ عوام سندھ دشمن بلدیاتی نظام کو نہیں چلنے دینگے۔


عوام سندھ کا سودا کرنے اور نوکریاں بیچنے والوں کے بجائے قوم پرست، وطن دوست اور سپنا کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ سحرش نگر قاسم آباد میں کارکنان کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب بھی سندھ پرمشکل گھڑی آتی ہے قوم پرست رہنما وکارکنان ہی میدان میں ہوتے ہیں جبکہ مفاد پرست وڈیرے اقتدار میں بیٹھے پیسے بٹورنے میں مصروف ہوتے ہیں، عوام کی فلاح کے لیے مختص اربوں روپے کے فنڈز ایم این اے اور ایم پی ایز ہڑپ کر جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قاسم آباد کے رہائشی قاسم آباد کو تباہ کرنے والوں کو کسی صورت ووٹ نہ دیں اور ایسے امیدواروں کو منتخب کریںجو قاسم آباد کی ترقی اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی ضمانت دیں۔
Load Next Story