شہر میں امن و امان کی صورتحال بدتر ہے اے این پی

ڈبل سواری پر پابندی،نمائشی اجلاسوں اور اعلانات سے کراچی میں کسی طور امن ممکن نہیں,اے این پی.

ڈبل سواری پر پابندی،نمائشی اجلاسوں اور اعلانات سے کراچی میں کسی طور امن ممکن نہیں,اے این پی. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی روز اول سے یہ کہتی چلی آرہی ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی،نمائشی اجلاسوں اور اعلانات سے کراچی میں کسی طور امن ممکن نہیں۔


انھوں نے کہا کہ دن بدن کراچی میں امن و امان کی صورت حال بد تر ہوتی جارہی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے جان بوجھ کر آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں، قانون نام کی کوئی بھی چیز شہر میں سرے سے موجود ہی نہیں ہے اور ارباب اختیار کی بے حسی اپنی انتہا پر ہے،انھوں نے کہا کہ شہر میںگزشتہ چار سال سے المیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

امن وسکون اورمعیشت کا جنازہ نکل چکا ہے تاجروں و صنعت کاروں سمیت تمام اہم سیاسی قوتیں متعدد بار شہر میں فوجی آپریشن کا مطالبہ کرچکی ہیں،افسوس ناک امر یہ ہے کہ حکومت سمیت عوام،سول سوسائٹی اور تاجر برادری مصلحتوں کا شکار ہیں، ریاستی ادارے کراچی کی بد امنی کے ذمے داران سے بخوبی واقف ہیں ۔
Load Next Story