کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ بندکی جائے اہلسنت و الجماعت

یکم محرم کو یوم شہادت عمر فاروق ؓ پر مدح صحابہ ؓ ریلی نکالی جائیگی،اورنگزیب فاروقی.

یکم محرم کو یوم شہادت عمر فاروق ؓ پر مدح صحابہ ؓ ریلی نکالی جائیگی،اورنگزیب فاروقی. فوٹو: ایکسپریس/فائل

اہلسنت و الجماعت کے رہنمائوں مولانا اورنگزیب فاروقی، ڈاکٹر محمد فیاض، مولانا تاج محمد حنفی اور مولانا اللہ وسایا صدیقی نے کہا ہے کہ شہر میں پے در پے اہلسنت والجماعت کے کارکنون کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد درجنوں کارکنوں کی گرفتاری ریاستی جبر و تشدد ہے ۔


شہر میں آئے روز کارکنوں کے قتل کے ذریعے ہمیں مدح صحابہ ؓکے مقدس مشن سے ہٹایا نہیں جاسکتا،اہلسنت و الجماعت یکم محرم الحرام یوم شہادت عمر فاروق ؓ پر مدح صحابہ ؓ ریلی ہر حال میں روایتی انداز کے ساتھ نکالے گی،مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اہلسنت کے کار کنوں کی پے در پے ٹارگٹ کلنگ پر اہلسنت و الجماعت ملک بھر میں جمعہ کو یوم احتجاج منائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اہلسنت و الجماعت نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے سیکریٹری اطلاعات محمد عرفان کی نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ گذشتہ 40دنوں میں 50کے قریب جنازے اٹھا چکے ہیں لیکن حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں ابھی تک بے بس نظر آرہی ہے،نماز جنازہ کے بعد شہید محمد عرفان کے جسد خاکی کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ،دریں اثنا اہلسنت و الجماعت کے 6 کارکنان کی میتیں آبائی شہروں کو روانہ کردی گئیں۔
Load Next Story