ن لیگ و ہم خیال کاسندھ میں مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان
اگلے مرحلے میں اینٹی پیپلز پارٹی گرینڈ الائنس کیلیے رابطے کیے جائیں گے.
اگلے مرحلے میں اینٹی پیپلز پارٹی گرینڈ الائنس کیلیے رابطے کیے جائیں گے. فوٹو: فائل
مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ ہم خیال نے سندھ کی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد سندھ کے تمام قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں سے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں سندھ میں اینٹی پیپلز پارٹی گرینڈ الائنس کے لیے دیگر سیاسی قوتوں سے رابطے کیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ دونوں جماعتوں کی مفاہمتی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کیا گیا،یہ اجلاس اتوار کو مسلم لیگ ہم خیال کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ہم خیال کے عبدالغفار قریشی ، سندھ کے صدر ارباب لطف اللہ ، رکن سندھ اسمبلی چیتن مل ، مسلم لیگ (ن) کے سلیم ضیا، اسماعیل راہو ، انور مری اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفار قریشی نے کہا کہ نواز شریف اور ارباب غلام رحیم کی ہدایت پر صوبائی سطح پر 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی جو سیٹ بائی سیٹ امیدواروں کا جائزہ لے رہی ہے،آج پہلے اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے امیدواروں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا اور ان پر غور کیا گیا،انھوں نے کہا کہ کسی بھی حلقے میں اینٹی پیپلز پارٹی قوتوں کا باہمی کوئی تصادم نہیں۔