گلشن واقعے کی تحقیقات کیلیے ٹیم بنانے کاحکم دیدیاآئی جی سندھ

محرم سے قبل کراچی میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیداکرنے کی کوشش ہورہی ہے،فیاض لغاری

محرم سے قبل کراچی میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیداکرنے کی کوشش ہورہی ہے،فیاض لغاری. فوٹو: ایکسپریس

آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے زونل ڈی آئی جیزاورڈویژنل ایس ایس پیزکوحفاظتی اقدامات سخت کرنے احکامات جاری کیے ہیں۔


ایک ٹی وی کے مطابق آئی جی سندھ پولیس نے کہاکہ گلشن اقبال میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد کی ہلاکت کی تفتیش کیلیے ڈی آئی جی پی ایسٹ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم بنانے کاحکم دیاہے،ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت جاری کی ہیں کہ جرائم پیشہ افراداور دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے ٹارگٹڈ آپریشن میں مزیدتیزکیاجائے۔

ڈویژن کی سطح پرہلاکتوںکے مقدمات کی تفتیش کیلیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے،کمیونٹی پولیسنگ کے نظریے کے تحت تھانے کی سطح پرتمام مکاتب فکرکے علما،رہنمااورسول سوسائٹی کے ارکان پرمشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ قیام امن کے سلسلے میں جومسائل ہیں ان کوفوری حل کیاجاسکے۔ایک ٹی وی کے مطابق آئی جی سندھ فیاض لغاری نے خصوصی گفتگومیں کہاکہ محرم سے پہلے کراچی میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کی جارہی ہے، ہم نے ٹارگٹڈآپریشن کیے ہیں،اورنگی ٹاؤن سمیت ویسٹ اورسینٹرل ڈسٹرکٹ میں امن وامان کامسئلہ ہے،کراچی کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story