ہربھجن ٹویٹر پر ایک بھی میچ نہ کھیلنے کا طعنہ دینے والے شائق سے الجھ پڑے

بھائی تیرا انڈیا ٹورکیسا چل رہا ہے؟ مزا آرہا ہوگا؟ فری کے ہوٹلز، لنچ، ڈنر، سب کچھ، مست لائف ہے، شائق کا ٹویٹر پرپیغام

بھائی تیرا انڈیا ٹورکیسا چل رہا ہے؟ مزا آرہا ہوگا؟ فری کے ہوٹلز، لنچ، ڈنر، سب کچھ، مست لائف ہے، شائق کا ٹویٹر پرپیغام۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR/KARACHI:
بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ ٹویٹر پر اب تک ایک بھی میچ نہ کھیلنے کا طعنہ دینے والے شائق سے الجھ پڑے۔


ایک شخص نے ٹویٹر پر ہربھجن کو ٹیگ کرتے لکھا ' بھائی تیرا انڈیا ٹور کیسا چل رہا ہے؟، مزا آرہا ہوگا؟ فری کے ہوٹلز، لنچ، ڈنر، سب کچھ، مست لائف ہے'۔

عام طور پر شائق جب کھلاڑیوں کو ایسی باتیں لکھتے ہیں تو جواب نہیں دیتے مگر ہربھجن اس طعنے پر غصے سے بھڑک اٹھے، انھوں نے مذکورہ شائق کو جواب میں لکھا کہ ' ہاتھی چلا بازار، کتے بھونکے ہزار، کیا آپ بھی ان میں سے ایک ہیں؟'۔
Load Next Story