فائنل میں کوئی بدنظمی نہیں ہونی چاہیے آئی سی سی کا بنگال کو انتباہ
ایڈن گارڈنز میں فلڈ لائٹس میں خرابی کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ تقریبا 11 منٹ تک رکا رہا تھا۔
ایڈن گارڈنز میں فلڈ لائٹس میں خرابی کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ تقریبا 11 منٹ تک رکا رہا تھا۔ فوٹو : فائل
KARACHI:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگال ایسوسی ایشن کو خبردار کیاکہ 3 اپریل کو شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 فائنل کے موقع پر کوئی بدنظمی نہیں ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ سپر 10 میں کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں فلڈ لائٹس میں خرابی کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ تقریبا 11 منٹ تک رکا رہا تھا۔ آئی سی سی نے میزبان ایسوسی ایشن سے کہاکہ وہ اہم ترین معرکے کیلیے تمام چیزوں کو درست حالت میں رکھے۔ دریں اثنا فائنل کے موقع پر کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال اپنے آنجہانی صدر ڈالمیا کو خراج عقیدت بھی پیش کرے گی۔