جمشید دستی کااپنی جماعت ’عوامی راج پارٹی‘ بنانے کا اعلان

ملک میں صدارتی نظام، کرپشن پر سزائے موت اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں گے

صدر، کابینہ ارکان کی تنخواہ مزدور کے برابر ہو گی، تعلیم مفت دیں گے، پریس کانفرنس فوٹو : فائل

عوامی راج پارٹی کرپشن پرسزائے موت اوروی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرے گی، وطن عزیزمیںصدارتی نظام رائج ہو گا، صدر اورکابینہ ارکان کے دفاتر اوررہائش گاہیں2 کمروں سے زیادہ پر مشتمل نہیں ہوں گی، یہ باتیں رکن قومی اسمبلی، صدر عوامی راج پارٹی جمشید دستی نے اپنی نئی سیاسی پارٹی کااعلان کرتے ہوئے کہیں۔


انھوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے منشور کے مطابق صدر جو کابینہ تشکیل دے گا اس کے ارکان کی تعدادایک درجن سے زائد نہیں ہوگی، صدراورکابینہ کے ارکان کی تنخواہ مزدور کے برابر ہو گی، فوری اورفری انصاف کیلیے 2 ماہ کے اندر مقدمات کافیصلہ کیا جائے گا، قرآن کی تعلیم پہلی جماعت سے لازم، پی ایچ ڈی تک تعلیم مفت ہوگی۔

علاج کی بہتراورمفت سہولتیںفراہم کی جائیںگی، کسانوں کوآب پاشی کیلیے بجلی مفت، بغیر سود قرضے،کھاد اوربیج خریداری میں سبسڈی دی جائے گی، مزدور اور ملازمین کے کام کادورانیہ 6 گھنٹے ہو گا، پولیس نظام تبدیل، ٹیکس وصولی نظام قابل قبول بنایا جائے گا، روزگار دینا ریاست کی ذمہ داری ہوگی، شناختی کارڈاجراکیلیے 16 سال کی عمرمقرر کی جائے گی۔
Load Next Story