گوجرانوالہ:تیسری شادی کے لئے باپ نے 5 سال کی بیٹی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ: تیسری شادی کے لئے سنگدل باپ نے 5 سال کی بیٹی کو قتل کردیا ۔

تھانہ کینٹ کے علاقہ راہوالی میں گلزار احمدنامی قصاب  نے مسرت اور تاج نامی خواتین سے شادیاں کیں جس کے بعد ملزم نے گکھڑ سے تعلق رکھنے والی شازیہ نامی لڑکی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس بات کا علم ہونے پر ملزم کی دونوں بیویوں نے شازیہ پراپنے شوہر کی حقیقت آشکارکردی جس پرشازیہ نے اس سے شادی سے انکار کرتے ہوئے دوسری جگہ شادی کرلی ۔

ملزم گلزار اس واقعے کے بعد اشتعال میں آگیا اور اس نے  اپنی بیویوں سے بدلہ لینے کا ٹھان لیا جو اس نے اپنی 5سال کی بیٹی کوقتل کرکے لیا۔

ملزم نے گرفتاری کے وقت بیان دیا کہ اس کی بیٹی کو  میری دوسر ی بیوی نے قتل کیا تاہم دوران تفتیش  ملزم نے اعتراف جرم  کرتے ہوئے کہا کہ کومل کو میں  نے اپنی بیویوں سے بدلہ لینے کے لئے قتل کیا۔ کیوں کہ انہوں نے میری تیسری شادی میں رکاوٹیں ڈالی تھیں۔