- ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
- اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح 75 ہزار 342 پوائنٹس پربند
- کاربن کشید کر کے توانائی ذخیرہ کرنے والی بیٹریاں ایجاد
- موسمیاتی تغیر سے انسانی دماغ پر مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں
- رواں مالی سال کے 10 ماہ میں جاری کھاتہ 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا
- آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان
- 4 دن قبل دفنائے گئے آدمی کو زندہ باہر نکال لیا گیا؛ ملزم گرفتار
- وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان
- پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری
- کراچی میں منشیات فروش گینگ کی خاتون رکن گرفتار، آئس برآمد
- او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان
- حب چیک پوسٹ کے قریب چیکنگ، بسوں، ٹرکوں اور گاڑیوں سے نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد
- فرنچائز اور بورڈ پی ایس ایل2025 فائنل، پلے آف میچز انگلینڈ میں کروانے پر متفق
- 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار
- ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ
- بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل
- وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی
- پاکستان اپنی سالمیت، علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، دفتر خارجہ
- ’’یہ کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دیکھائیں گے‘‘
- 2 ریاستی حل تک فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ
اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
کراچی: آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کے اجراء کی منظوری ملنے کی مثبت خبر کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی۔
مندی کے سبب 64 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 24ارب 70کروڑ 59لاکھ 67ہزار 729روپے ڈوب گئے۔
کاروبار کے ابتدائی دورانیئے میں اگرچہ 636پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 72000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحال ہوگئی تھی لیکن نئی مانیٹری پالیسی کے تحت گیارہ ماہ سے شرح سود کم نہ ہونے، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں کوئی سرمایہ کاری معاہدہ نہ ہونے جیسے عوامل سے مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ اور مندی رونما ہوئی جس سے ایک موقع پر 636 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 592.49 پوائنٹس کی کمی سے 71102.55 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 147.35 پوائنٹس کی کمی سے 23394.66 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 817.83پوائنٹس کی کمی سے 119444.80پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس بھی 273.13پوائنٹس کی کمی سے 33272.39پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری حجم پیر کی نسبت 9فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 56کروڑ 5لاکھ 52ہزار 783 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 384 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 113 کے بھاؤ میں اضافہ، 244 کے داموں میں کمی اور 27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔