’عقل سے عاری‘ ہونے کا طعنہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ویسٹ انڈین پیشقدمی کا باعث بنا
ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے کے طنز اور تنازعات نے پوری ٹیم کو متحد کردیا، ڈیرن سیمی
ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے کے طنز اور تنازعات نے پوری ٹیم کو متحد کردیا، ڈیرن سیمی۔ فوٹو: فائل
'عقل سے عاری' ہونے کا طعنہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ویسٹ انڈین پیشقدمی کا باعث بنا، سابق ہیمپشائر کپتان مارک نکولس کے کمنٹس کو کیریبیئن ٹیم نے دل پر لے لیا، کپتان ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے کے طنز اور تنازعات نے پوری ٹیم کو متحد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین سائیڈکو ایونٹ کے آغاز سے قبل کوئی خاطر میں لانے کو تیار نہیں تھا مگر اس نے اپنی شاندار پرفارمنس سے فائنل میں جگہ بنائی، اس پیشقدمی کے پیچھے اپنے بورڈ سے معاوضوں کا تنازع اور انگلش کاؤنٹی ہیمپشائر کے سابق کپتان مارک نکولس کے کمنٹس کارفرما ہیں۔ ویسٹ انڈین بورڈ نے معاوضوں میں اضافے کا مطالبہ رد کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پرانی تنخواہوں پر کام جاری رکھنے ورنہ ٹیم سے باہر کرنے کی دھمکی دی تھی، نکولس نے ایونٹ کے آغاز سے قبل کرکٹ ویب سائٹ پر اپنی رپورٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو عقل سے عاری قرار دیا تھا۔
گذشتہ روزمیڈیا سے بات چیت میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ آپ کیسے لوگوں کو عقل سے عاری قرار دے سکتے ہیں جبکہ جانوروں تک میں دماغ ہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس قسم کی باتوں نے ہمارے حق میں کام کیا، تنازعات اور اپنا مذاق اڑائے جانے پر ہم سب متحد ہوگئے، اس طرح کی باتیں ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ہورہی تھیں، ہمیں ان پر غصہ ہے مگر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں بھی خدا نے بہت حیران کن اور خوبصورت بنایا ہے۔