نظام انرجی کاکینیڈین سولر انکار پوریٹڈ سے شراکت کا اعلان

مقصد پاکستان میں معیاری شمسی توانائی مصنوعات پیش کرنا ہے، فرمز کی پریس کانفرنس

مقصد پاکستان میں معیاری شمسی توانائی مصنوعات پیش کرنا ہے، فرمز کی پریس کانفرنس فوٹو: فائل

نظام انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈنے پاکستان میں متبادل توانائی سے استفادے کے حصول کی غرض سے کینیڈین سولرانکارپوریٹڈسے اپنی شراکت کا اعلان کیا ہے جو دنیا میں سولرماڈیولزکی سب سے بڑی تیارکنندہ ہے، اس شراکت کا مقصدپاکستان میں بہترین معیار کی شمسی توانائی کی مصنوعات فراہم کرانا ہے۔


اس بات کا اعلان پریس کانفرنس میں کینیڈین سولر اور نظام انرجی کے نمائندوں نے کیا۔ ڈائریکٹرنظام انرجی عثمان احمد نے کہا کہ ہمارا مقصد فی الحال دستیاب شمسی توانائی کی غیرمعیاری اور غیر مستند مصنوعات کے بارے میں آگہی کا فروغ ہے،نظام انرجی نے شمسی توانائی کی مصنوعات کی پاکستان میں مسابقتی قیمتوں پر فراہمی کی پیشکش کی جس کی عالمی وارنٹی کینیڈین سولرکی جانب سے ہوگی، نظام انرجی کا منصوبہ ہے کہ اس سلسلے میں مستند انسٹالرز اورانجینئرزکی تربیت کرے۔

کینیڈین سولر کے ابھرتی مارکیٹوں کے سیلزڈائریکٹر باب زہانگ نے کہا کہ ہم اسٹرٹیجک پارٹنرنظام انرجی کے ذریعے صنعتی وارنٹیز کیساتھ اعلیٰ معیار کے شمسی توانائی پینل فراہم کرینگے جنھوں نے کینیڈین سولرکوسولرپی وی انڈسٹری میں عالمی قائدبنادیا ہے۔
Load Next Story