زرداری کو بینظیر کے خون کے صدقے اقتدار ملا ممتاز بھٹو
پیپلزپارٹی ختم ہوگئی، کرپٹ حکمرانوں نے ملکی معیشت تباہ کردی، کنری میں پریس کانفرنس
مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ زرداری حکومت نے ساڑھے 4 سال میں ملک کو تباہ کر دیا ہے، عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا اورعوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ فوٹو: فائل
آصف زرداری کو بے نظیر بھٹو کے خون کے صدقے اقتدار ملا لیکن انہوں نے سندھ کا سودا کردیا، پی پی کا وجود ختم ہوچکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ممتاز علی بھٹو نے کنری کے قریب گائوں نواب زبیر تالپور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر لیگی رہنما نواب زید تالپور، یوتھ ونگ کے نعمان امین، مہر ایوب، شمس الدین جونیجو سمیت عوامی تحریک، جسقم، ایس ٹی پی اور ایس یو پی کے رہنما بھی موجود تھے۔ ممتاز بھٹو نے کہاکہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے ملک کی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کردی اور فرار ہونے کیلیے ایڈوانس ویزے حاصل کرلیے ہیں۔ پی پی نے اپنی نا اہلی چھپانے کیلیے میاں نوازشریف پر پیسے لینے کا الزام لگایاہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہاکہ زرداری حکومت نے ساڑھے 4 سال میں ملک کو تباہ کر دیا ہے، عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا، عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، کراچی میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے، بلوچستان کے حالات خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔ نیب کے مطابق روزانہ 8 ارب روپے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے، انتظامیہ کے ذریعے لوگوں کی زمینوں کا پانی بند اور ان پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔