لبیک یا رسول اللہ لانگ مارچ کے شرکا کا حیدرآباد میں پر تپاک استقبال

لانگ مارچ کے شرکاء نے رات حیدرآباد میں قیام کیا۔

پیر کی صبح جلوس لطیف آباد نمبر پانچ سے ٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ اور ریٹائرڈ کرنل ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سمیت دیگر رہنمائوں کی قیادت میں کراچی کے لیے روانہ ہوا۔ فوٹو: شاہد علی/ ایکسپریس

گستاخانہ فلم اور خاکوں کے خلاف جماعت اہلسنت پاکستان کے تحت راولپنڈی سے کراچی تک نکالے گئے لبیک یا رسول اللہ لانگ مارچ کے شرکاء کا حیدرآباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔


لانگ مارچ کے شرکاء مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ، پیر خالد سلطان باہو کی قیادت میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب حیدرآباد پہنچے تو مفتی احمد میاں برکاتی سمیت جماعت اہلسنت و الجماعت حیدرآباد کے عہدیداروں اور ذمہ داروں کی بڑی تعداد نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔ لانگ مارچ کے شرکاء نے رات حیدرآباد میں قیام کیا۔ پیر کی صبح جلوس لطیف آباد نمبر پانچ سے ٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ اور ریٹائرڈ کرنل ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سمیت دیگر رہنمائوں کی قیادت میں کراچی کے لیے روانہ ہوا۔ ان کے ہمراہ مفتی احمد میاں برکاتی، علامہ محمد اکرم سعیدی، الحاج گلشن الٰہی و دیگر بھی موجود تھے۔
Load Next Story