ورلڈ ٹی20کی ناکامی فیصلے کی گھڑی آن پہنچی اہم اعلانات آج متوقع
تذبذب کا شکار بورڈ نے پریس کانفرنس کیلیے کمر کس لی، محسن خان کو چیف سلیکٹر اور سرفراز کو کپتان بنانے کا فیصلہ
ہیڈ کوچ سمیت دیگر عہدوں کیلیے اشتہار دیا جائیگا، مستقبل کے طویل مدتی منصوبوں سے بھی قوم کو آگاہ کیا جائیگا ۔ فوٹو : فائل
فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اورایشیا کپ کے ذمہ داروں کے خلاف آپریشن کلین اپ کا اعلان پیر کو ہوگا، محسن خان کو چیف سلیکٹر اور سرفراز احمد کو ٹوئنٹی20 ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ سمیت دوسرے عہدوں پر بھرتی کے لیے باقاعدہ اشتہاردیا جائیگا۔
مستقبل میں انٹرنیشنل مقابلوں میں بڑی شکستوں سے بچنے اور ملکی کرکٹ کا ڈھانچہ درست کرنے کے لیے مختصر اور طویل مدتی منصوبوںکے حوالے سے بھی روشنی ڈالی جائے گی، شاہد آفریدی نے میگا ایونٹس میںشکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خودکپتانی کوخیر باد کہہ دیا تاہم آل رائونڈر نے بطور کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھنے کا گرین سگنل دیا ہے، بورڈ نے ان کے فیصلے کو سراہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا نزلہ کن کن پر گرے گا۔
کون کون اپنے عہدے بچانے میںکامیاب رہیں گے، یہ تمام اعلانات پیر کو ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی تاحال تذبذب کا شکار ہے کہ اپنے فیصلوں کے حوالے سے عوام کو پریس ریلیز یا پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کیا جائے، پہلے میڈیا کے سخت سوالات سے بچنے کیلیے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر اقدامات کااعلان پریس ریلیزکے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم گذشتہ شام پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم پیرکوپریس کانفرنس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق دونوں میگا ایونٹس میں گرین شرٹس کی شرمناک شکستوں کی وجہ سے سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ وقار یونس اور ٹیم منیجر کو فارغ کرنے جبکہ محسن خان کو چیف سلیکٹر اور سرفراز احمد کو ٹوئنٹی 20ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مزید معلوم ہوا ہے کہ ہیڈ کوچ سمیت دوسرے عہدوں پر بھرتی کے لیے باقاعدہ اشتہار دیا جائے گا،اس موقع پر پی سی بی طویل اور مختصر مدت کے پلان کا اعلان بھی کرے گا۔ادھر ٹی 20 ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد شاہد آفریدی نے ٹی 20 ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، شاہد آفریدی نے یہ اعلان اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔
انھوں نے لکھا کہ آج میں پاکستان اور دنیا بھر میں موجود اپنے شائقین کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی مرضی سے پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، شاہد آفریدی کی جانب سے جاری اس بیان میں انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین شہریار خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنے ملک کی طرف سے تینوں فارمیٹس میں قیادت کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں اپنے ملک اور دیگر لیگز کیلیے کھیلتا رہوں گا، انھوں نے اپنے مداحوں سے اپنے لیے بحیثیت کھلاڑی بہتر مستقبل کی دعاؤں اور ان کو سپورٹ کرنے کے لیے بھی درخواست کی۔
آخر میں شاہد آفریدی نے ٹویٹ کی جس میں کا کہنا تھاکہ شکریہ پاکستان۔ یاد رہے کہ پہلے ایشیا کپ اور پھرآئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی تھی جس کے بعد سے شاہد آفریدی اور ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی خبریں بھی گردش کر رہیں تھی، بھارت میں ہونے والے پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیم صرف بنگلہ دیش کوہی شکست دے پائی تھی جبکہ اسے بھارت، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا رہا، مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو ٹیم میں کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کیلیے گرین سگنل دیدیا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں خراب کارکردگی کی تحقیقات کرنے والی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں پی سی بی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ پی سی بی شاہد آفریدی کو عام کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں ہے تاہم آئندہ سیریزاورایونٹس میں ٹیم کے انتخاب کیلیے ایک نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جائیگی جوکہ شاہد آفریدی کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی ۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ شاہدآفریدی کاشکرگزارہوں کہ انھوں نے اپنی کپتانی سے متعلق خودفیصلہ کیا اور مستقبل میں بھی کھیلنے کافیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی فٹ کھلاڑی ہیں اور ابھی مزید کھیل سکتے ہیں۔