یوتھ فیسٹیول میں نوجوان صلاحیتیں نکھاریں گےفیصل سبزواری
نوجوان پینٹنگ ،فوٹوگرافی،فیشن اور ٹیکسٹائل ڈیزائنگ میں قسمت آزمائی کرینگے.
صوبائی وزیر فیصل سبزواری آرٹس کونسل میں یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں، اسٹیج پر احمدشاہ اور شعیب صدیقی بیٹھے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
صوبائی وزیربرائے امور نوجوانان فیصل سبزواری نے کہاہے کہ نامساعد حالات اورامن وامان کی خراب صورتحال میں یوتھ فیسٹیول کاانعقاد بہارکاایک جھونکاہے۔
یوتھ فیسٹول میں نوجوانوں اپنی صلاحیتیں نکھاریں گے،یہ بات انھوںنے آرٹس کونسل میں تیسرے یوتھ فیسٹیول کی تقریب سے خطاب میںکہی ،سیکریٹری یوتھ افیئرزشعیب صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے نوجوانوں کی مثبت سمت کومعین کرنے کے لیے اپنا بھرپورکرداراداکیا ہے، ڈائریکٹر یوتھ افیئرزسندھ خورشید علی شیخ نے بتایاکہ بہت بڑی تعداد میں انٹریزموصول ہوئی ہیں جوکہ یوتھ فیسٹیول کی کامیابی کی دلیل ہیں، نوجوانوں کے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش کل ہوگی اور پینٹنگ ،فوٹوگرافی،فیشن اورٹیکسٹائل ڈیزائنگ اور آرٹس اینڈ کرافٹس میں نوجوان قسمت آزمائی کریں گے، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کایہ اعزاز ہے کہ وہ ہر سطح پرنوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے نہ صرف کام کررہی ہے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کررہی ہے۔