پٹھانکوٹ حملے کی بھارتی تحقیقاتی ٹیم کے مسلمان رکن کا قتل
محمد تنزیل احمد کا قتل حادثاتی نہیں بلکہ یہ بھارتی ایجنسیوں کے منصوبے کا ایک حصہ ہو سکتا ہے
محمد تنزیل احمد کے قاتل بھی پکڑے نہیں جائیں گے اور یہ کیس بھی بالٓاخر داخل دفتر ہوجائے گا۔ فوٹو؛ فائل
پٹھانکوٹ حملے کی بھارتی تحقیقاتی ٹیم نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مسلمان رکن ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد تنزیل احمد کو اترپردیش (یو پی) میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق محمد تنزیل احمد پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کا حصہ ہونے کے علاوہ بھارت میں دہشت گردی کے کئی دوسرے واقعات کی تحقیقات کر رہے تھے۔ تنزیل احمد کو کس نے قتل کیا اور اس کے مقاصد کیا تھے ابھی تک واضح نہیں ہو سکا۔
لیکن تجزیہ نگاروں کو شبہ ہے کہ محمد تنزیل احمد کا قتل حادثاتی نہیں بلکہ یہ بھارتی ایجنسیوں کے منصوبے کا ایک حصہ ہو سکتا ہے کیونکہ ممکن ہے کہ تنزیل احمد پٹھانکوٹ واقعے کی تحقیقات کے دوران ایسے شواہد اکٹھے کرنے میں کامیاب ہو گئے ہوں جو بھارتی ایجنسیوں کے مفادات کے خلاف اور ان کی سازشوں کا پول کھولنے کے لیے کافی ہوں اور تنزیل احمد ان شواہد کو منظرعام پر لانا چاہتے ہوں لہٰذا بات نہ بننے پر بھارتی ایجنسیوں نے انھیں قتل کر دیا ہو۔ کیونکہ بھارتی ایجنسیاں ہر اس شخص کو قتل کرا دیتی ہیں جو ان کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرے۔
اس سے قبل بھارت میں مالے گاؤں بم دھماکوں کی تفتیش اور سمجھوتہ ایکسپریس کے رازوں سے پردہ اٹھائے جانے کے خوف سے پولیس افسر ہمنت کرکرے کو بھی قتل کر دیا گیا تھا۔ اس صورت حال کے تناظر میں اس شبہ کو تقویت ملتی ہے کہ محمد تنزیل احمد کے قاتل بھی پکڑے نہیں جائیں گے اور یہ کیس بھی بالٓاخر داخل دفتر ہوجائے گا۔