شیعہ و سنی وحدت کی فضا کو برقرار رکھیں گےمرزا یوسف

دہشت گردی کا نشانہ بننے والے باپ بیٹوں سمیت 4 افراد سپرد خاک کردیے گئے.

دہشت گردی کا نشانہ بننے والے باپ بیٹوں سمیت 4 افراد سپرد خاک کردیے گئے. فوٹو: محمد نعمان

اورنگی ٹائون میں گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بنے والے باپ بیٹوں سمیت چار افراد کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔


سجاد حسین اور اس کے بیٹوں سید ضرار حسین اور سید کرار حسین کو گزشتہ روز دہشت گردوں نے اورنگی ٹائون میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا تینوں افراد کی نماز جنازہ اورنگی ٹائون میں مولانا مرزا یوسف حسین نے پڑھائی،اس موقع پر انھوں نے نماز جنازہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث طبقے سے سب واقف ہیں یہ طبقہ شیعہ سنی، پولیس، رینجرز، فوج سمیت سب کا دشمن ہے ہم ملک میں شیعہ و سنی کا فساد نہیں ہونے دیں گے ہم شیعہ و سنی کی وحدت کی فضا کو برقرار رکھیں گے ہم مظلوم ہیں ہم امن و امان واپس لائیں گے۔

انچولی اور سہراب گوٹھ پر شرپسندی کے واقعات قابل مذمت ہیں،بعدازاں سجاد حسین اور بیٹوں سید ضرارحسین ، سید کرار حسین کو وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔اس کے علاوہ مختار حسین کی نماز جنازہ مارٹن روڈ پر ہوئی اور ان کو بھی وادی حسین میں سپرد خاک کردیا گیا۔
Load Next Story