محکمہ تعلیم اسکول کیڈر کی خالی اسامیوں پر جونیئر افسران براجمان

سندھ میں گریڈ20کی 90 فیصد اسامیاں خالی،اسکول کیڈر کی33 اسامیوں میں صرف 4 پرافسران تعینات،29 اسامیاں خالی پڑی ہیں۔

سندھ میں گریڈ20کی 90 فیصد اسامیاں خالی،اسکول کیڈر کی33 اسامیوں میں صرف 4 پرافسران تعینات،29 اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ تعلیم کی غفلت اورلاپروائی کے سبب سندھ میں انتظامی سطح پراسکول کیڈرشدید بدانتظامی کاشکارہے۔

سندھ میں گریڈ20کی تقریباً 90 فیصد اسامیاں خالی ہیںصوبے میں اسکول کیڈر کی مجموعی طورپرکل 33 اسامیاں ہیں جن میں سے صرف 4 اسامیوں پرافسران تعینات ہیں جبکہ 29 اسامیاں خالی پڑی ہیں مزید براں 19گریڈ کی کئی اسامیوں پر گریڈ 18 اور 17 کے افسران تعینات ہیں اورگریڈ 19کے افسران کی موجودگی کے باجود انھیں متعلقہ عہدوں کاچارج نہیں دیاجارہابلکہ 18 گریڈ کے افسران بیوروکریسی سے گٹھ جوڑکے ساتھ 19گریڈ کی اسامیوںپرکام کررہے ہیں سندھ میں اسکول کیڈرکی گریڈ 20 کی اسامیوں کے لیے گزشتہ کئی سال سے سلیکشن بورڈ نہ ہونے کے سبب افسران کوترقی دے کراسے پرنہیں کیا جاسکا ہے اورترقی کے منتظرگریڈ19کے افسران ریٹائرہورہے ہیں صرف کراچی میں اسکول کیڈرکی 5 اہم ترین اسامیاں خالی ہیں ان اسامیوں پرگریڈ 19کے افسران کام کررہے ہیں۔


کراچی میں ڈائریکٹراسکولز کی اسامی گریڈ 20کی ہے جس پرنیازلغاری کے چھٹی پرچلے جانے کے سبب ہرہفتے گریڈ 19کے ایک نئے افسرکوتعینات کردیا جاتاہے مزید براں این جے وی اسکول (سندھی میڈیم)،دہلی گورنمنٹ اسکول، کمپری ہینسووگرلز اسکول اورگرین ڈل اسکول میں پرنسپل کی اسامی گریڈ 20 کی ہے ان تمام اسکولوں میں پرنسپل کی اسامی پرگریڈ 19کے افسران کام کررہے ہیں سندھ میں گریڈ 20 کے افسران میں ڈائریکٹراسکول کراچی نیاز لغاری کئی ماہ سے چھٹیوں پرہیں جبکہ دیگر3 افسران میں جے رام داس،عبدالجبارحر اور رسول بخش شاہ شامل ہیں۔

جبکہ باقی تمام اسامیوں پرگریڈ 19 کے افسران ہیں مزید براں کراچی میں اسکول کیڈر میں گریڈ 19کی اسامیاں بھی گریڈ 18کے افسران کے پاس ہیں جن کی اپنی ترقی بھی میرٹ پرنہ ہونے کے سبب زیربحث ہے کراچی میں ڈی او سیکنڈری میل کی گریڈ19کی اسامی پرگریڈ 18کے افسرجبارڈایوتعینات ہیں حیرت انگیز طورپرکراچی میں ڈی اوسیکنڈری فیمیل کی 19گریڈ کی اسامی کاچارج بھی اسی گریڈ18کے افسرکے پاس ہے۔
Load Next Story