گیس کنکشنز پر 5سال سے عائد پابندی ختم کردی گئی
ایم ڈی ایس ایس جی سی خالد رحمان نے آباد کیساتھ منعقدہ اجلاس میں نوٹیفیکیشن جاری کیا
بلڈرز کی تعمیرکردہ رہائشی کالونیوں کوبھی جلدکنکشنز کا اجرا کردیا جائے گا، خالد رحمان فوٹو:فائل
وزیر اعظم کی ہدایات پروفاقی وزیر پٹرولیم نے سوئی نادرن اورایس ایس جی سی کوملک بھر میں بلند و بالا رہائشی تعمیراتی منصوبوں کو فی الفورگیس کے نئے کنکشنزجاری کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں ۔
جس کے نتیجے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی خالد رحمان نے پیر کوایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز( آباد) کے چیئرمین محمد حنیف گوہرکی ودیگر عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں گیس کنکشنز پرعائد گزشتہ پانچ سال پابندی اٹھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ اجلاس میں حنیف گوہرکے علاوہ چیئرمین سدرن ریجن آصف سم سم، کنوینر ایس ایس جی سی سب کمیٹی فیاض الیاس، ریاض رزاق اور انوراوکے شامل تھے۔
دوران اجلاس ایم ڈی ایس ایس جی سی نے بتایاکہ کراچی اور حیدرآباد کے تیارشدہ تعمیراتی منصوبوں کوپیر کے دن ہی گیس کنکشنزجاری کیے جارہے ہیں۔ خالدرحمان نے کہا کہ آباد بلاشبہ ستائش کا مستحق ہے جس کی کاوشوں سے ہزاروں افراد کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔ انہوں کہا کہ گیس کنکشنز کے اجراٗ میں حائل تمام تر رکاوٹیں دور کردی جائیں گی اور60 یوم میں بلڈرز کوسنیارٹی کی بنیادپرکنکشنز دیے جائیں گے۔
انہوں نے آباد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ایسوسی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پرآبادکے چیئرمین حنیف گوہر نے ایم ڈی اور ایس ایس جی سی حکام کے اقدامات کوسراہتے ہوئے کہا کہ ایس ایس جی سی نے آباد کے مسئلے پر بھر پور تعاون کیا۔ اجلاس میں حنیف گوہر کی نشاندہی پر ایم ڈی ایس ایس جی سی نے کہا بلڈرز کی تعمیر کی گئی رہائشی کالونیوں کو بھی جلد کنکشنز جاری کیے جائیں گے۔