سموئلزکی پریس کانفرنس میں دبنگ انٹری پیڈزباندھے ٹیبل پرپاؤں رکھ کرگفتگو
کوئی اعتراض سامنے نہ آنے پر انھوں نے اسی انداز میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیا۔
کوئی اعتراض سامنے نہ آنے پر انھوں نے اسی انداز میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیا۔:فوٹو : فائل
ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے ویسٹ انڈین ہیرو مارلون سموئلز نے پریس کانفرنس میں 'دبنگ' انٹری دی جہاں وہ پیڈز باندھے ہی میڈیا روم میں پہنچ گئے۔
پریس کانفرنس میں اس وقت انگلش کپتان ایون مورگن بات چیت میں مصروف تھے کہ سموئلز نے کچھ دیر تو انتظار کیا پھراپنی باری کا پوچھنا شروع کردیا جب مورگن گئے تو پہلے سموئلز نے ٹیبل کے پیچھے پیڈز کے ساتھ سیٹ ہوکر نہ بیٹھ پانے کی وجہ سے کرسی سائیڈ پر کردی اور پھر پاؤں اٹھاکر ٹیبل پر ہی رکھ دیے۔
وہاں پرموجود آئی سی سی کے نمائندوں نے انھیں اس سے روکنا چاہا تو سموئلز نے وہاں موجود میڈیا سے پوچھا کہ آیا ان کے اس طرح بیٹھنے پر کسی کو مسئلہ ہے، کوئی اعتراض سامنے نہ آنے پر انھوں نے اسی انداز میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کرنے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی مارلن سیموئل پر انگلش کھلاڑی کو نازیبا الفاظ کہنے پر آئی سی سی نے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا تھا۔