متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کو جان کا خطرہ ہے ڈی آئی جی
ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر رہنماؤں پر طالبان نے حملوں کا منصوبہ بنایا ہے، محکمہ داخلہ کو خط
ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر رہنماؤں پر طالبان نے حملوں کا منصوبہ بنایا ہے، محکمہ داخلہ کو خط. فوٹو: فائل
ایم کیو ایم کی قیادت کی جان کو خطرہ کے پیش نظر رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ڈی آئی جی کراچی نے محکمہ داخلہ کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سمیت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے اور طالبان نے مذکورہ رہنماؤں سمیت ایم کیو ایم کی قیادت پر حملے کا منصوبہ بنایا ہے اس لیے فوری طور پر رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں فوری طور پر ڈی جی رینجرز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔