حصص مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے بعد مندی غالب

کاروباری حجم پیر کی نسبت12.09 فیصد زائد رہا اور32 کروڑ 76 لاکھ حصص کے سودے ہوئے

کاروباری حجم پیر کی نسبت12.09 فیصد زائد رہا اور32 کروڑ 76 لاکھ حصص کے سودے ہوئے فوٹو : فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو منافع کے حصول کا رحجان غالب ہونے سے ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رونما ہوئی جس سے سرمایہ کاروں کے7 ارب21 کروڑ92 لاکھ43 ہزار310 روپے ڈوب گئے، سیمنٹ بینکنگ اور آئل اسٹاکس میں فروخت کا دباؤ زیادہ رہا،ایف ایف سی بن قاسم اور پی ٹی سی ایل سمیت دیگر کچھ اسٹاکس کی کارکردگی حوصلہ رہی۔


جس سے ایک موقع پر143.24 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن فروخت کا حجم زائد ہونے سے مندی غالب رہی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 41.93پوائنٹس کمی سے33766.49 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 60.39 پوائنٹس گھٹ کر19545.74 ، کے ایم آئی30 انڈیکس17.61 پوائنٹس کی کمی سے 59670.01 اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 4.88 پوائنٹس گھٹ کر16005.87 ہوگیا۔

کاروباری حجم پیر کی نسبت12.09 فیصد زائد رہا اور32 کروڑ 76 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جو7 ماہ کی بلند ترین سطح ہے، کاروبار 380 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں152 کے بھاؤ میں اضافہ، 199 کے داموں میں کمی اور 29 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story