ٹیکس آڈٹ کیلیے منتخب ارکان پارلیمنٹ کونوٹسزجاری
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،کامران مائیکل، فاروق ستار،عارف علوی و دیگر شامل
’ایکسپریس‘کی خبر کانوٹس لے کراسحق ڈارکے رپورٹ طلب کرنے پرکارروائی شروع ہوئی فوٹو: فائل
ایف بی آر نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وفاقی وزیرکامران مائیکل، ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف رحمن علوی سمیت آڈٹ کیلیے منتخب دیگر اراکین پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کردیے۔
ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ آڈٹ پالیسی 2015 کے تحت 14 ستمبر 2015کو کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے ٹیکس ایئر 2014 کے آڈٹ کیلیے جن 75ہزار 871 ٹیکس دہندگان کا انتخاب ہواتھا ان میں مذکورہ اراکین پارلیمنٹ بھی شامل تھے مگر 6 ماہ گزرنے کے باوجود کسی کو نوٹس تک جاری نہیں ہوسکا تھا، اس بارے میں ''ایکسپریس'' کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ان اراکین پارلیمنٹ کے آڈٹ سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی ۔
جس کے نتیجے میں ایف بی آر کے متعلقہ ماتحت اداروں نے نوٹس جاری کرنا شروع کردیے ہیں اور اس کی رپورٹ بھی ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کو بھجوانا شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق 75ہزار 871 میں سے صرف چند ہزار ٹیکس دہندگان کا آڈٹ مکمل کیا جاسکا ہے جن کے ذمے 2ارب روپے ٹیکس کی ڈیمانڈ ریز کی گئی ہے اور صرف 50کروڑ روپے کی ریکوری ہوسکی تھی تاہم مذکورہ 3 درجن سے زائد اراکین پارلیمنٹ میں سے کسی ایک کا بھی آڈٹ مکمل نہیں کیا جاسکا۔