ایل پی جی کی قیمت میں5روپے فی کلواضافہ

بالاکوٹ میں ایل پی جی کی نئی قیمت 105روپے کلو اور 1260روپے فی گھریلو سلنڈر ہوگئی ہے

بالاکوٹ میں ایل پی جی کی نئی قیمت 105روپے کلو اور 1260روپے فی گھریلو سلنڈر ہوگئی ہے فوٹو: فائل

ایل پی جی کی قیمت میں5روپے فی کلواضافہ کر دیا گیا ہے جس سے گھریلو سلنڈر60 اور کمرشل 240 روپے مہنگا ہوگیا، نرخ بڑھنے کی وجہ عالمی قیمت میں اضافہ بنی جو 30ڈالر اضافے سے 338ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی۔


ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہاکہ حکومت گیس کی قیمت میں اضافہ کانوٹس لے،ایل پی جی روڈ ٹینکرز اور باؤزر کو ایکسپلوسو ڈپارٹمنٹ سے لائسنس کیلیے وقت درکار ہے، وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ قیمتوں کو مستحکم کرنے کیلیے بہترین لائحہ عمل بنانے کے احکام جاری کیے جائیں۔

حالیہ اضافے کے نتیجے میں ایل پی جی کی نئی قیمت کراچی لاہورودیگرشہروں میں 70 روپے فی کلواور 840 روپے فی گھریلو سلنڈر، رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، میرپور آزاد کشمیر میں 85روپے فی کلواور 1020روپے فی گھریلو سلنڈر، راولپنڈی، اسلام آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، مٹیاری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور میں 90 روپے فی کلو اور 1080 روپے فی گھریلو سلنڈر جبکہ گلگت بلتستان، مری، نتھیا گلی، بالاکوٹ میں ایل پی جی کی نئی قیمت 105روپے کلو اور 1260روپے فی گھریلو سلنڈر ہوگئی ہے۔
Load Next Story