وسیم اکرم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے مخالف مگرکوچ کی تلاش کا کام مل گیا

نئے کوچ کی تقرری کیلئے کمیٹی میں وسیم اکرم کو چیئرمین بورڈ نے شامل کیا، سلیم شیخ

نئے کوچ کی تقرری کیلئے کمیٹی میں وسیم اکرم کو چیئرمین بورڈ نے شامل کیا، سلیم شیخ۔ فوٹو: فائل

پی سی بی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سخت مخالفت کرنے والے وسیم اکرم کو نئے کوچ کی تلاش میں معاونت کا کام سونپ دیا گیا ہے.


سابق کپتان نے کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ کی اہلیت پربھی سوال اٹھایا تھا، جواب میں انھوں نے وسیم اکرم کو سٹے باز قرار دیتے ہوئے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے، پیرکو چیئرمین شہریارخان نے کمیٹی کی سفارشات پرشارٹ اور لانگ ٹرم منصوبوں کا اعلان کیا، انھوں نے نئے کوچ کے تقرر کیلیے وسیم اکرم اور رمیز راجہ سے معاونت لینے کا بھی اعلان کیا۔

کرکٹ کے حلقے اس بات پر حیران ہیں کہ کمیٹی چیف نے وسیم اکرم کو سٹے باز قرار دیا تھا پھر انھیں نئے کوچ کی تلاش کا کام سونپنے کا مشورہ کیوں دے دیا؟ اس حوالے سے پی سی بی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ نے واضح کیاکہ نئے کوچ کی تقرری میں وسیم اکرم سے مشاورت کی انھوں نے کوئی سفارش نہیں کی،یہ فیصلہ چیئرمین بورڈ شہریارخان نے کیا ہے۔
Load Next Story