ویسٹ انڈین بورڈ کوپلیئرزکی ایک اوربغاوت کا سامنا

جذباتی تقریر کرنے والے کپتان ڈیرن سیمی کے خلاف کارروائی مہنگی پڑے گی۔

جذباتی تقریر کرنے والے کپتان ڈیرن سیمی کے خلاف کارروائی مہنگی پڑے گی ۔ فوٹو : فائل

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو ٹوئنٹی 20 کپتان ڈیرن سیمی کے خلاف کارروائی پر دوسرے کھلاڑیوں کی جانب سے ایک اور بغاوت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ سیمی نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں فتح کے بعد بورڈ پر کافی تنقید کی تھی۔


ٹیم ذرائع کہتے ہیں کہ کھلاڑی سیمی کی بہت عزت کرتے اور ان کے ساتھ ہیں، جس وقت وہ جذباتی تقریر کررہے تھے تب پلیئرز کی تالیاں اس بات کی گواہی دے رہی تھیں کہ وہ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر بورڈ سیمی کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا تو پھر اسے دوسرے کھلاڑیوں کی جانب سے بغاوت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے بولنگ کوچ کرٹلی ایمبروز نے ڈیرن سیمی اور بورڈ کے درمیان تناؤ پر بات کرنے سے معذرت کرلی، انھوں نے کہاکہ کپتان پہلے ہی اس معاملے پر بہت کچھ کہہ چکے، میں اور کچھ نہیں کہنا چاہتا، انھوں نے کہا کہ ایک برس میں تین بڑے ٹائٹلز کا حصول کیریبیئن کرکٹ کے لیے کافی اہمیت رکھتا ہے، کرٹلی ایمبروز نے ڈیرن سیمی کو ایک متحرک لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈریسنگ روم کا ماحول انتہائی مثبت رکھتے ہیں۔
Load Next Story