مقبوضہ کشمیر قتل میں ملوث بی جے پی کا رکن اسمبلی سنیل کمار وزیرمقرر

وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی کابینہ میں شامل سنیل کشتواڑکے مسلم مخالف حملوں میں ملوث ہے،دوسری مرتبہ اس عہدے کا حلف اٹھایا

بھارت اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی میں ہی کشمیر کا حل مضمر ہے، چھٹی سنگھ پورہ میں قتل عام کرنیوالے افراد کو پھانسی دی جائے، فاروق عبداللہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
مقبوضہ کشمیر میں قتل کے ملزم بی جے پی کے نام نہاد کشمیر اسمبلی کے رکن نے محبوبہ مفتی کی سربراہی میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط کٹھ پتلی انتظامیہ میں وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے، سنیل کمار شرما نے دوسری مرتبہ اس عہدے کا حلف اٹھایا، وہ کشتواڑ سے بی جے پی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔


سنیل کمار شرما پر کشتواڑ میں مسلمان مخالف حملوں کے دوران پولیس نے رنبھیر پینل کوڈ آرمز ایکٹ کی دفعہ 302، 436، 188، 435،336،149اور 153کے تحت ایک مقدمہ درج کر رکھا ہے، پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرما مسلمانوں پر حملہ کرنے والے اس گروپ میں شامل تھا جس نے حملوں کے دوران 2 افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی میں ہی کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مضمر ہے، چھٹی سنگھ پورہ میں قتل عام کرنے والے افراد کی شناخت کرکے انھیں پھانسی دی جائے، فاروق عبدا للہ نے بتایا کہ کئی افراد کی جانب سے ریاست میں بھائی چارے کو پارہ پارہ کرنے کے حوالے سے سازشیں رچانے کے باوجود بھی ریاست کے لوگوں نے ہمیشہ سازشی عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا۔
Load Next Story