کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ
شہر میں اچانک ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے
شہر قائد کے باسی کشت و خون سے بیزار آ چکے ہیں، کراچی سمیت ملک بھر میں پائیدار امن و امان کا قیام از حد ضروری ہے۔ فوٹو:فائل
انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے کراچی میں آیندہ 3 روز کے دوران بڑی دہشت گردی کے خدشہ کی اطلاعات کے بعد سندھ پولیس کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ادھر شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔
جمعہ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ شہر میں اچانک ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ دہشت گرد جب اور جہاں چاہیں کسی کو بھی خاطر میں لائے بغیر اپنے ہدف کو نشانہ بنا کر فرار ہو جاتے ہیں۔ شہر ایک بار پھر کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے جس کی بڑی وجہ حکومت و ریاستی اداروں کی جانب سے اب تک کسی کالعدم تنظیم کے خلاف آپریشن نہیں کیا جانا ہے۔
بلاشبہ وزیراعلیٰ سندھ نے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد کے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے لیکن صرف رپورٹس کی طلبی پر ہی اکتفا نہ کیا جائے بلکہ دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے سدباب کے لیے موثر لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔ شہر قائد کے باسی کشت و خون سے بیزار آ چکے ہیں، کراچی سمیت ملک بھر میں پائیدار امن و امان کا قیام از حد ضروری ہے۔