ظہیر عباس نے سرفراز احمد کی کلاس لے لی بھرے مجمع میں نصیحتیں
ظہیر عباس نے فاتح ٹیم کے بیٹسمین سرفراز احمد کو ہدف پر پہنچنے سے قبل اسٹمپڈ آؤٹ ہونے پر آڑے ہاتھوں لیا۔
ظہیر عباس نے فاتح ٹیم کے بیٹسمین سرفراز احمد کو ہدف پر پہنچنے سے قبل اسٹمپڈ آؤٹ ہونے پر آڑے ہاتھوں لیا۔فوٹو:فائل
آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کی کلاس لے لی اور بھرے مجمع میں انھیں نصیحتیں کر ڈالیں۔
کے سی سی اے پریزیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انھوں نے فاتح ٹیم کے بیٹسمین سرفراز احمد کو ہدف پر پہنچنے سے قبل اسٹمپڈ آؤٹ ہونے پر آڑے ہاتھوں لیا، ظہیر عباس نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب قومی ٹیم کے کپتان بن گئے ہیں، اس طرح ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، انھیں چاہیے تھا کہ وکٹ پر رک کر میچ کو فنشنگ کی طرف لے کر جاتے، آگے انٹرنیشنل مقابلوں میں ذمہ داری نبھانی ہے چنانچہ انھیں چاہیے کہ وہ حالات کے مطابق کھیلیں اور اپنے اسٹروکس کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں۔