ن لیگ کا پی ٹی آئی کے احتجاج کا جواب احتجاج سے دینے کا فیصلہ
تحریک انصاف نے رائے ونڈ پر احتجاج کیا تو مسلم لیگ (ن) بنی گالا پر دھرنا دے گی
تحریک انصاف نے رائے ونڈ پر احتجاج کیا تو مسلم لیگ (ن) بنی گالا پر دھرنا دے گی۔ فوٹو: فائل
حکمران مسلم لیگ (ن) نے پانامہ لیکس اسکینڈلز کے معاملے پر تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی متوقع احتجاج سے نمٹنے کیلیے حکمت عملی طے کر لی ہے، اگر تحریک انصاف رائے ونڈ یا کسی بھی مقام پر احتجاج یا دھرنا دے گی تو مسلم لیگ (ن) سیاسی ردعمل کے طور پر بنی گالا اسلام آباد اور ملک بھر میں پی ٹی آئی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گی اور پشاور میں عمران خان کے خلاف دھرنا دیا جائے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ اس مرتبہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت کو حکومت کے خلاف ممکنہ احتجاج کرنے کی صورت میں بھرپور سیاسی جواب دیا جائے، ماضی میں عمران خان نے اسلام آباد میں جب (ن) لیگ کی وفاقی حکومت کے خلاف دھرنا دیا تھا تو وفاقی حکومت نے ملک میں سیاسی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے پی ٹی آئی کے خلاف کوئی احتجاجی حکمت عملی اختیار نہیں کی تھی تاہم اب عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف رائیونڈ اور دیگر مقامات میں احتجاج کی دھمکی کے بعد پارٹی رہنماؤں نے قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ اس مرتبہ تحریک انصاف نے حکومت کیخلاف کوئی بڑا احتجاج یا دھرنا دیا تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی سیاسی پوزیشن کمزور ہو جائے گی اور اس کے اثرات آئندہ انتخابات پر مرتب ہوں گے، اس لیے تحریک انصاف کی احتجاجی حکمت عملی کا جواب احتجاج سے دیا جائے، مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو ناکام بنانے کیلیے سیاسی رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔