ابھیشک بچن بھارتی وزیر اعظم کا کرداربھی نبھائیں گے

فلم میں وزیر اعظم بننے کا خواب ابھیشک کے لیے جتنا پرکشش ہے اتنا ہی تنازعوں کی وجہ سے خطرناک بھی ہے ۔

ابھیشیک بچن فلم میں راجیو گاندھی کا کردار ادا کریں گے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارابھیشک بچن اب فلم میں راجیو گاندھی کا کردارنبھاتے ہوئے وزیر اعظم بنیں گے ۔


ابھیشک بچن اب بھارت پر راج کریں گے مگر یہ حقیقت نہیں بلکہ فلم کی حد تک پورا ہوسکے گا۔بالی ووڈ میں سونیا گاندھی کے شوہر اور بھارت کے چھٹے وزیر اعظم راجیو گاندھی پر فلم بن رہی ہے۔ جس میں ابھیشک بچن کانام لیڈنگ کیریکٹر کے لیے منتخب کیا گیا ہے،فلم کے بارے میں یہ بھی کہاجارہاہے کہ کرینہ کپور سونیا گاندھی بنیں گی ۔فلم میں وزیر اعظم بننے کا خواب ابھیشک کے لیے جتنا پرکشش ہے اتنا ہی تنازعوں کی وجہ سے خطرناک بھی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story