کرسٹین اسٹیورٹ کی نئی فلم 16نومبر کو ریلیز ہوگی

لاس اینجلس میں ’دی بریکنگ ڈان پارٹ ٹو ‘‘کے پریمئر میں شرکت کے لیے ایک ہزار سے زائد مداحوں نے اپنے خیمے لگائے۔

دی بریکنگ ڈان پارٹ ٹو میں بھی کرسٹین اسٹیورٹ کا کردار اہم ہے۔ فوٹو : فائل

کرسٹین اسٹیورٹ کی فلم ''دی بریکنگ ڈان پارٹ ٹو 16نومبر کو ریلیز کی جائے گی ۔


قبل ازیں فلم کا ریڈ کارپٹ پریمئر ہوا ۔اداکارہ اس فلم میں اہم کردار نبھارہی ہیں امریکی شہر لاس اینجلس میں اسٹیپلز سینٹر کے تھیٹر میں ٹوائیلائٹ سیریز کی فلم''دی بریکنگ ڈان پارٹ ٹو ''کے پریمئر میں شرکت کے لیے ایک ہزار سے زائد مداحوں نے اس مقام پر اپنے خیمے لگائے۔فلم کے پریمئر میں مرکزی کرداروں رابرٹ پیٹنسن ،کرسٹین اسٹیورٹ اور ٹیلر لاٹنر سمیت فلم کے ہدایتکار بل کانڈن، پروڈیوسر وِک گاڈفرے اور دیگر اداکارشریک ہوئے جن کی ایک جھلک پانے کے لیے یہ دیوانے مداح ایک ہفتے پہلے سے ہی یہاں جمع ہونا شروع ہوگئے تھے ۔واضح رہے کہ ٹوائیلائٹ سیریز کی آخری فلم ''دی برکینگ ڈان''پارٹ ٹو 16نومبر سے دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story