آئی پی ایل دہلی کیخلاف کولکتہ 9 وکٹ سے سرخرو

ہوگ اور آندرے رسل کی تباہ کن بولنگ، 3،3 شکارکیے، گوتم گمبھیر 38رنز بناکرنمایاں

ہوگ اور آندرے رسل کی تباہ کن بولنگ، 3،3 شکارکیے، گوتم گمبھیر 38رنز بناکرنمایاں ۔ فوٹو : اے ایف پی

KARACHI:
آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں ہوگ اور آندرے رسل نے دہلی ڈیر ڈیولز کو مسل کر رکھ دیا، یکطرفہ مقابلے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9 وکٹ سے میدان مارلیا۔


تفصیلات کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ایونٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میںکامیابی کا کھاتہ کھولتے ہوئے دہلی ڈیر ڈیولز کو ہوم گراؤنڈ ایڈن گارڈنز پر 9 وکٹ سے زیر کیا، کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ٹاس جیت کر فیلڈ سنبھالنے والی گوتم گمبھیر کی ٹیم 99 رنز کا معمولی ہدف ملا جوکہ اس نے 14.1 اوورز میں ایک ہی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، گمبھیر 38 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، انھوں نے 41 بالز میں سے 5 کو باؤنڈری کی سیر کرائی، آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی روبن اتھاپا نے 35 رنز 7 چوکوں کی مدد سے اسکور کیے۔

اس سے قبل دہلی کی ٹیم کو آغاز میں ہی نائٹ رائیڈرز نے اپنے نشانے پر رکھ لیا، میانک اگروال، شریاس آئیر اور کرن نائرڈبل فیگر تک پہنچ ہی نہیں پائے، کپتان ڈی کک سے امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ بھی ایک چھکا اور ایک چوکا جڑ کر صرف 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر وہی تھے۔ آندرے رسل اور بریڈ ہوگ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جان ہیسٹنگز اور پیوش چاؤلہ کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔
Load Next Story