ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایشین چیمپئن جاپان کو آج اومان کا چیلنج درپیش
عراق اور اردن کا دوحا میں مقابلہ ہو گا، قطر کی ٹیم ہوم گرائونڈ پر لبنان سے ٹکرائے گی۔
عراق اور اردن کا دوحا میں مقابلہ ہو گا، قطر کی ٹیم ہوم گرائونڈ پر لبنان سے ٹکرائے گی۔ فوٹو: اے ایف پی
ورلڈ کپ 2014 کوالیفائنگ میں بدھ کے روز ایشین چیمپئن جاپان کو اومان کا چیلنج درپیش ہو گا، ماضی کے شاندار ریکارڈ کے پیش نظر جاپانی ٹیم کو فتح کیلیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
گروپ کا دوسرا مقابلہ عراق اور اردن کے درمیان دوحا میں ہوگا، گروپ ' اے ' میں قطر کی ٹیم ہوم گرائونڈ پر لبنان سے ٹکرائے گی،تہران میں ایرانی ٹیم ازبکستان کی میزبانی کرے گی۔تفصیلات کے مطابق جاپان لگاتار پانچویں مرتبہ فٹبال ورلڈکپ کیلیے کوالیفائی کرنے کے قریب ہے، اگرچہ مسقط میں میزبان اومان کیخلاف فتح اسے برازیل کا ٹکٹ تو نہیں دلاسکے گی لیکن دیگر حریفوں پر واضح سبقت ضرور حاصل ہو سکتی ہے،جاپان سردست 4 میچز میں 10 پوائنٹس حاصل کر چکااور آفیشلز2014 فٹبال ورلڈ کپ کیلیے منصوبے بنانا شروع کرسکتے ہیں۔
ٹیم کو اس مقابلے میں مانچسٹرسٹی کیلیے کھیلنے والے شن جی کاگاوا کا ساتھ میسر نہیں جو انجری کا شکار ہیں، اومان کیخلاف جاپان اب تک 7 ورلڈ کپ کوالیفائرز میں کبھی ناکام نہیں ہوا، اس کے باوجود اسکواڈ میں 13 ایسے پلیئرز کو شامل کیا جو یورپ میں بھی کھیلتے ہیں،ان میں کائیسوک ہنڈا بھی ہیں، دوسری جانب اومان نے گذشتہ ماہ اردن کو 2-1 سے شکست دے کر جاپانی کوچ البرٹو زیکوہیرونی کو فکرمیں مبتلا کردیا، ان کا کہنا ہے کہ اومان ہمارے گروپ کی منظم اور متوازن ٹیموں میں سے ایک ہے، ہمیں ان کیخلاف دھیان سے کھیلنا ہوگا۔
وہ ہمارے لیے آسان شکار ثابت نہیں ہوں گے،دوحا، قطر کے گرانڈ حماد اسٹیڈیم میں بدھ کو گروپ 'بی 'کے دوسرے کوالیفائنگ مقابلے میں عراق اور اردن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، سابق ایشین چیمپئن عراق کو برازیلین کوچ زیکو کی خدمات میسر ہیں،گذشتہ کوالیفائنگ میچ میں اسے آسٹریلیا نے شکست دی تھی،دونوں ٹیموں کیلیے اس مقابلے میں کامیابی اہم ہے۔ گروپ ' اے ' میں ایران آزادی اسٹیڈیم میں ازبکستان کو پچھاڑ کر جنوبی کوریا سے آگے نکلنا چاہے گا، دونوں ممالک کے فی الوقت 7،7 پوائنٹس ہیں، زیادہ گول کرنے کی وجہ سے جنوبی کوریا ٹاپ پر ہے، قطر اور لبنان کی ٹیمیں دوحا کے جاسم بن حماد اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔